عطا نواز و دیگر کمسن بچوں کا اغواء افسوسناک عمل ہے: نصراللہ بلوچ

301

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں میں بلوچ ہیومن رائٹس کے آرگنائزر سیکرٹری اطلاعات نواز عطاء بلوچ اور اس کے کم سن بچوں کو اغواء کرنے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ کراچی میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے سے ہی ابتر تھی خاص کر بلوچستان میں بلوچوں کو لاپتہ کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے بے گناہ اور نہتے لو گوں کو اٹھانا افسوسناک عمل ہے حکومت اور ان کے ادارے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے کردار ادا کریں اگر نواز عطاء بلوچ اور ان کے کم سن بچوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کرینگے تنظیم اس حوالے سے بی ایچ آر او سے بھی یکجہتی کا اظہار کر تے ہیں جو کہ ان واقعات کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔