دالبندین :پریس کلب کا اخبارات کی تقسیم بند اور صحافتی سرگرمی معطل کرنے کا فیصلہ

420

دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ ) کا ایک اہم اجلاس زیر صدار ت صدر پریس کلب منعقد ہوا ۔

اجلاس میں بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز موضوع پر فیصلہ کیا گیا کہ دالبندین پریس کلب کو غیر معینہ مدت کے لیئے بند کیا جاتا ہے او کوئٹہ سے شائع ہونے والے تمام اخبارات کے بنڈل کی تقسیم کو بھی روک دیا جاتا ہے

اجلاس میں پریس کلب کے ممبران اور تمام ہاکرز نے شرکت کیا دالبندین کے تمام نیوز ایجنٹس نے بھی شرکت کی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا دالبندین پریس کلب سے تعلق رکھنے والے پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا ہاوسز کے نمائندگان اپنی رپورٹنگ بھی مزید جاری نہیں رکھ سکتے

اجلاس میں اس بات کو حساس اور سنگین مسئلہ سمجھ کر دالبندین پریس کلب میں تمام سر گرمیوں کو معطل کیا جاتا ہے اور اخبارات کی تقسیم روک دی جاتی ہے ۔