خضدار و بولان،مختلف واقعات میں 4 افرادہلاک 2 زخمی

178

بلوچستان کے ضلع بولان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد کو قتل کر دیا گیا،

خضدار میں سڑک حادثے میں ایکسائز پولیس انسپکٹر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ییں

ضلع لسبیلہ میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے حاجی شہر میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا

واقعہ کے بعد لیویز فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کی جنہیں بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

ادھر خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ کے قریب سڑک حادثے میں ایکسائز پولیس انسپکٹر عبدالرزاق جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ہیں نعش اور زخمی ہو نے والوں کو ابتدائی طبی امداد اور ضابطے کی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے حادثے کے بعد پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہیجن سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جا نب ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے جن کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے واقعہ کے مختلف پہلوں سے متعلقہ انتظامیہ نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔