ٹی بی پی نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خااران میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر حاجی غلام حسین کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے
پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی این پی کے رہنماؤں کو گزشتہ کچھ عرصے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اس طرح کے واقعات میں کئی بی این پی رہنماء جان بحق ہوچکے ہیں جن میں رواں سال اگست میں جاں بحق ہونے والے ملک نوید دہوار بھی شامل ہیں