تربت، پاک نیوز ایجنسی پر بم حملہ

349

بلوچستان کے  شہر تربت میں پاک نیوز ایجنسی میں دھماکہ ہوا جس میں کئی ملازم زخمی ہوگئے۔

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ تربت میں اخبارات کے سب سے بڑے سیلز اسٹیشن پاک نیوز ایجنسی میں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دکان کے پانچ ملازمین زخمی ہوئے مزکورہ دکان میں پاکستان کے تمام بڑے اخبارات فروخت کئے جاتے ہیں جبکہ آج بھی وہاں اخبارات فروخت کے لیئے رکھے گئے تھے۔

یاد رہے کہ مسلح بلوچ تنظیموں کی جانب سے میڈیا بائیکاٹ مہم شروع کردیا گیا ہے جس میں میڈیا ہاٶسز سمیت اخباری کارکنان، ہاکرز اور دکانداروں کو اخبارات کی فروخت سے سختی سے منع کیاگیا ہے