بی ایل اے نے پنجگور حملے کی زمہ داری قبول کرلی

297

پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقہ گوران میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – ترجمان جئیند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجگور کے قریب گوران میں سی پیک کے کام پر مامور فورسز کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کے 4اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہاہمارے اسطرح کے حملے سی پیک منصوبے، پاکستانی فوج، ذیلی اداروں اور انکے زر خریدوں پر جاری رہینگے۔

جئیند بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج بلوچ سرزمین پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کیلئے جس طرح کے ناروا پالیسیوں پر گامزن ہیں انکے خلاف ہماری مزاحمت جاری رہے گی اور جب تک بلوچ سرزمین سے انکے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوگا اور بلوچ سرزمین آزاد نہیں ہوگا یہ جنگ آزادی جاری رہے گی۔