بی ایل اے اور بی آراے نے مل کر گچک میں پاکستانی فورسزپرحملہ کیا – جیئند بلوچ

1006

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہآج پنجگور کے قریبی علاقے کہن میں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ رپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے ایک کانوائے پر گھات لگا کر مشترکہ حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ یہ کانوائے سی پیک کے تعمیراتی کاموں کو تحفظ دینے پر مامور تھا پاکستان اور چین کے بلوچ سرزمین پر قبضے کی مشترکہ کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے مسلح محاذ کو موثر اور ناقابل شکست بنانا وقت کی عین ضرورت ہے جس پر دیگر آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں سے ملکر سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے اور اسطرح کے کاروائیوں کو وسعت دیتے ہوئے دشمن کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔