بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

317

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ جمعرات کے روز سرمچاروں نے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے آزیان میں پاکستانی فوج کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین اہلکارکو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔

جمعرات ہی کے روز ضلع آواران میں کولواہ کے علاقے کڈ اور بدرنگ کے درمیان کیچ سے آنے والی دس گاڑیوں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ تین گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں اور ان میں سوار کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ گیارہ اکتوبر کو بلیدہ زعمران میں منشیات فروشوں پر حملہ کرکے منشیات، اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لیکر ڈرائیوروں کو آخری وارننگ دیکر چھوڑ دیا۔ ڈرائیوروں کو تنبیہ کی گئی کہ وہ سماجی برائیوں میں ملوث ایسے مالکان کے ساتھ کام ترک کردیں۔بصورت دیگر وہ اپنے ذمہ داری خودہونگے۔