بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کے روز سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر کنیرہ میں فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو گاڑیوں کونقصان پہنچایا اور کئی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ 27 ستمبر کو رات دس بجے ضلع کیچ میں مندکے علاقے مندیگ کور میں سرمچاروں کا پاکستانی فوج سے سامنا ہواتو قابض فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی جس سے دو طرفہ جھڑپ شروع ہوئی ۔ سرمچار وں نے بہترین گوریلا حکمت عملی سے پاکستانی فوج کا مقابلہ کرکے گھیرا توڑ کر بحفاظت نکل گئے اور جھڑپ میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔