نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان محمد بلیدی کے قافلے پر بلیدہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ تین افراد زخمی حملے میں جان محمد بلیدی بچ گئے.
تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان اور سابق صوبائی وزیرجان محمد بلیدی بلیدہ سے تربت جارہے تھے کہ بلیدہ کے نواحی علاقے میں انکے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کے ہمراہ جانے والے تین افراد زخمی ہوگئے تاہم جان محمد بلیدی حملے میں محفوظ رہے واقع کی اطلاع ملتے ہی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔تازہ اطلاعات کے مطابق فوج نے بلیدہ کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
بلوچ قومپرست حلقوں کا موقف ہیکہ جان محمد بلیدی سمیت نیشنل پارٹی کے متعدد رہنما بلوچ سرمچاروں اور سیاسی رہنماؤں کیخلاف پاکستانی فوج کے ساتھ ملکر لوکل ڈیتھ اسکواڈ کی پشت پناہی، سماجی برائیوں اور عام لوگوں کو بزور طاقت آزادی پسند کارکنوں اور رہنماؤں کیخلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب بلوچ مزاحمتی تنظیمیں ان تمام لوگوں تنبیہ کرتی رہی ہیں کہ وہ اپنے حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ وہ ہمارے نشانے پر ہونگے۔