بلوچستان تمپ میں فوجی آپریشن، درجنوں افراد لاپتہ

268

آج تیرہ اکتوبر کو صبح  کے وقت تمپ کے علاقے سرنکن میں پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن اور پورےعلاقے کو گھیرے میں لیکر گھرگھر تلاشی کی گئی، فوج نے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں پر تشدد کیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔

گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت ان ناموں سے ہوئی ہے، ماسٹر سمد ولد چار شمبے، نور بخش ولد خدا بخش، اقبال ولد جمعہ، مجید ولد کریم بخش، آدم ولد مجید، مہیم ولد شاہ دوست، گہرام ولد اسماعیل، آصف ولد اسماعیل، زبیر ولد اسماعیل، نوید ولد مومن، سرور ولد مولاداد، انور ولد مولا داد، محمد ولد یوسف، شریف ولد محمد، رسول بخش ولد علی جان، یاسر ولد نعمت اللہ، پارس ولد اسحاق، ممتاز ولد برکت، پارس ولد غلام، عارف ولد غلام، خلیل ولد جمعہ، ایاز ولد جمعہ، وحید ولد ناگمان، زباد دیدگ ولد ناگمان، یارجان ولد قیوم، غلام جان ولد، چار شمبےاور مدی ولد سھراب۔

علاقے سے ملنے والی معلومات کے مطابق اقبال ولد جمعہ اور شریف ولد محمد کچھ روز قبل ہی دبئی سے کام سے چھٹی ملنے پر واپس آپنے علاقے آئے ہوئے تھے جبکہ  اقبال ولد جمعہ کی طبیعت نا ساز ہونے پر علاج کے غرض سے آیا تھا۔

مزید اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسزنے اس آپریشن کے دوران نعیم ولد  محمد بخش کےگھر کو نزرآتش بھی کیا، یاد رہے کہ نعیم ولد محمد بخش اور ماسٹر صمد کو اس سے قبل بھی فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کیا تھا جن کو کچھ عرصہ بعد رہا کیا گیا تھا۔