ایرانی فورسز کی جانب سے پنجگور میں 12راکٹ فائر

174

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی فورسز کی جانب سے 12راکٹ فائر کئے گئے جوگر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ،لوگوں میں شدید خوف و ہراس، اب تک جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بدھ کی دو پہر کو ایرانی حدود سے یکے بعد دیگر 11 مارٹر گولے فائر کئے گئے جو پنجگور کے علاقے پروم میں کھلے میدان میں گر کر زورد ار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز کی جانب سے متعدد بار بلوچستان کے حدود میں راکٹ فائر ہو تے رہے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں ۔