غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرینگے جس کے بعد جم میٹس بھی پاکستان جائیں گے۔ زرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے دونوں اعلیٰ حکام پاکستان کو مسلح جہادی تنظیموں کی حمایت ختم کرنے کا سخت پیغام دینگے۔
چند روز قبل امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے امریکی کانگریس کو بتایا تھا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیئے ایک کوشش اور کرینگے جس میں ناکامی کی صورت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضروری اقدامات کرنے کے لیئے تیار ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے برسر اقتدار آنے پر اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی مایوسی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ اب کچھ نہ کچھ کرنا پڑیگا ۔اگست میں انہوں نے پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔