آواران میں فورسز نے دوران آپریشن دو بلوچ نوجوانوں کو قتل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ ضلع آواران کے علاقے جھاومیں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی ایک گھروں کو آگ لگا دی ۔
آپریشن کے دوران فورسز نے دو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کرکے بعد میں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ۔
جن بلوچ نوجوانوں کو فورسز نے قتل کردیا ان کی شناخت ماسٹر اقبال ولد عثمان سکنہ جھاو اور محمد رفیق مسافر ولد مراد بخش سکنہ دولیجی جھاو کے نام سے ہوئیں ۔