کچلاک کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں سوار تمام افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچلاک کے علاقے جلوگیر میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کے مطابق چمن سے آنے والی گاڑی پر پیٹرول بھرنے کے دوران فائرنگ کی گئی، جس سے گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جانبحق ہونے والوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔