گزین مری کوئٹہ ایئرپورٹ سے گرفتار

731

گزین مری کو ائیر پورٹ پہنچتے ہی پولیس نےگرفتار کر لیا، گزین مری شارجہ سے پی کے جی 9 کے ذریعے کوئٹہ پہنچے تھے. ان کے استقبال کے لیے لوگوں‌کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 گزین مری کے کے وکیل ارباب محمد طاہر نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزین مری اپنے 8 ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے تھے۔

گزین مری، نواب خیر بخش مری کے چھ بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں. پہلے چنگیز مری، دوسرے نمبر پر گزین مری، تیسرے نمبر پر  بالاچ مری، چوتھے نمبر پر حمزہ مری پانچویں نمبر پر حیر بیار مری اور چھٹے نمبر پر مہران مری ہیں۔

گزین مری آج شارجہ سے 18 سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد جب کوئٹہ ائر پورٹ پہنچے تو انہیں جسٹس نواز مری کے قتل کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ان کی آمد کے موقع پر مری قبائل کی بڑی تعداد پرتپاک استقبال کے لیے پہنچی تھی.

انہوں نے کہا کہ ہم نے نوابزادہ گزین کی جسٹس نواز مری قتل کیس میں عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی تھی. حفاظتی ضمانت کے باوجود پولیس نے گزین مری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.

ارباب محمد طاہر نے کہا کہ حکومت بتائے نوابزادہ گزین مری کو کیوں گرفتار کیا گیا.