گورنمنٹ ہائی سکول گریشہ نال اکیسویں صدی میں تمام تر سہولیات سے محروم ہیں. بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے گورنمنٹ ہائی سکول گریشہ کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریشہ ہائی سکول تمام تر سہولیات سے محروم ہے. نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی واش رومز موجود ہیں اور اس اخباری بیان کے ذریعے حکام بلا کے نوٹس میں ہم وہ چیزیں لانا چاہتے ہیں جن کے بغیر تعلیم کا حصول ممکن نہیں. ہائی سیکشن میں نہ تو سائنس مضامین کے اساتذہ ہیں اور نہ ہی لیبارٹری. ہائی سکشن کے طلباء بغیر کسی پڑھائی امتحان دینے پر مجبور ہیں اور جب وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کسی اور شہر کا رخ کرتے ہیں تو وہ جدید تقاضوں سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ترک کر دیتے ہیں ہیں.
ترجمان نے کہا آج گریشہ کا شمار بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں میں ہوتا ہے اور اسکی بنیادی وجوہات میں وہاں کے لوگوں کی تعلیم سے دوری ہے.
ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ اسکول میں لائبریری بھی نہیں. اسکول میں لائبریری نہ ہونا باعث افسوس ہے.
آخر میں سیکرٹری تعلیم اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا گیا کہ گریشہ ہائی سکول میں سائنس ٹیچرز, لیبارٹری اور لائبریری فراہم کی جائیں . کیونکہ اب چیزوں کے بغیر تعلیم کا حصول ممکن نہیں.