کوہلو : تحصیل کاہان میں بم دھماکہ : ایک شخص ہلاک ایک زخمی

365

کوہلو میں بم دھماکہ ایک شخص ہلاک ایک زخمی ۔

کوہلو سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق آج صبح کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے نساو میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ۔

دھماکے سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔

واضح رہے چند روز قبل بھی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آکر ایک خاتوں سمیت دو بچے جابحق ہوئے تھیں ۔