کوئٹہ: میر عبدالنبی بنگلزئی کے گھر کو فورسز نے مسمار کردیا

1667

سرکردہ بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی اور باباشکاری سمیت درجنوں گھروں کو فورسز نے مسمار کردیا ۔

کوئٹہ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق نیوکاہان ہزار گنجی میں فورسز نے سرکردہ بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی ، ،پیرو مری لانگانی، شامیر مری ،ہیبتان مری ،مالو مری، نوکاف مری، عبدالکریم بابا شکاری مولا عبدالرحمان نورمحمد میرک اور دیگر درجنوں گھروں کو مسمار کردیا

واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان میں فورسز کی جانب سے نئے فوجی چھاونی کی تعمیر کے سلسلے میں اب تک کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا ہے ۔

نیوکان ہزار گنجی میں افغانستان سے جلاوطنی ختم کرکے آنے والے مری قبیلے کے لوگ بڑی تعداد میں آباد ہیں ۔

اس سے قبل  بھی کئی مرتبہ اسی علاقے میں فورسز نے آپریشنز کرکے درجنوں لوگوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا اور درجنوں لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئیں ۔

اب حالیہ عرصے میں گھروں کے مسمار کرنے کے سلسلے میں جہاں فورسز نے شدت لایا ہے وہی قوم پرست جماعتوں اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اس غیر انسانی عمل پہ خاموشی اختیار کی ہے ۔