پنجگور: نیشنل پارٹی کے آفس پر دستی بم سے حملہ

528

پنجگور میں نیشنل پارٹی کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد کا دستی بم سے حملہ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے رابطہ آفس پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

تاہم اس حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

واضح رہے کہ نیشنل پارٹی کی جانب سے وشبود میں ریلی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔  اور جس جگہ حملہ ہوا وہ نیشنل پارٹی کا رابطہ دفتر ہے ۔