پنجگور کے علاقے پروم میں فوجی چوکی پر راکٹ حملہ
تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں فوجی چوکی پر دو راکٹ فائر کیئے گئے ہیں، ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں۔
خیال رہے پروم میں ہائی اسکول کو فورسز نے چوکی میں تبدیل کردیا ہے، اور آج تھوڑی دیر قبل اسی چوکی پر حملہ ہوا ہے۔
حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کردیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق دورانِ آپریشن حکیم ولد جمال کے گھر پر دھاوہ بول کر خواتین و بچوں پر تشدد کیا گیا ہے، اور گھر میں موجود سولر پلیٹس کو اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق فوجی چوکی پر حملہ اس وقت ہوا ہے، جب اگلے روز ‘آئی جی ایف سی’ کے پنجگور دورہ کا امکان ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملہ کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔