پاکستان میں امریکی ڈرون حملہ: حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر ہلاک

440

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے ایک سرحدی گاؤں پر  امریکی ڈرون حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

قبائلی ذرائع نے بتایا ہے کہ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے غوز گڑھی کے ایک گائوں خورمناک کے ایک گھر پر  امریکی ڈرون نے جمعے کو میزائل  سے حملہ کیا گیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولوی محب نامی شخص کے گھر کو  امریکی ڈرون نے یکے بعد دیگرے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں گھر زمیں بوس ہوگیا جبکہ اس میں موجود تین افراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

علاقے میں امریکی ڈرون طیارے کے مسلسل گشت کے باعث حملے کے فوراً بعد امدادی کاروائیاں شروع نہیں ہو سکیں اور میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں بھی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔

کرم ایجنسی کے جس علاقے میں ڈرون حملہ ہوا ہے وہ افغانستان کے سرحدی صوبے خوست سے جڑا ہوا ہے۔