پاکستانی فورسز کا کاہان سے اسلحہ برآمدگی کا دعوی

159

پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ کاہان کے علاقے مخی نالہ میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ یہ آپریشن حساس اداروں کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے دوران 150 MYB2 فیوز، 477 ایل ایم جی راونڈز، 3 عدد دستی بم، 400 گز ڈیٹونیٹر کیبل، ایک عدد 82 مارٹر گن اور 5 عدد آرپی جی سیون فیوز پکڑے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک کلو بارودی مواد، ایک مارٹر گولہ،7اینٹی ٹینک مائن، ایک رائفل2 اسٹاک مشین گن اور دیگر اسلحہ برآمدگی کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے تواتر سے ملٹری آپریشنز کیے جاتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں مزاحمتکاروں کو مارنے اور بھاری اسلحہ برآمدگی کا کہا جاتا ہے۔

دوسری جانب علاقائی زرائع اور بلوچ حلقوں کا موقف ہے کہ یہ دعوےجھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں اور ان کاروائیوں میں عام آبادی کو نشانہ بنا کر گھروں کو جلایا جاتا ہے اور مال مویشی لوٹا جاتا ہے۔