مزاحمتی تنظیم کیجانب سے پاکستانی فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول

111

بی آر ے نے ریاستی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ​ بارہ ستمبر کو ہمارے سرمچارپنجگور کے سگار کوہ میں معمول کے گشت پر تھے کہ ریاستی فورسز نے ان پر حملہ کیا طویل جھڑپ کے دوران ہمارے سرمچاروں نے فورسز کے دو اہلکار ہلاک کیا اور اور با حفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے،

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمپ کے علاقے ملنٹ میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا، کئی گولے چوکی کے اندرونی احاطے میں گرے جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔جس کے ردعمل میں پاکستانی فورسز نے عام آبادیوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ انکی کاروائیاں ایک مکمل آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔