بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد جابحق

151

بلوچستان کے مختلف شہروں میں مختلف واقعات میں کم سے کم تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے نوجوان ممتاز علی ولد میر محمد ساسولی پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ کرخ بھلونک میں پیش آیا۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ایک ڈاکٹر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی بائی پاس بنگلزئی اسٹاپ کے قریب مقامی کلینک کے ڈاکٹر حلیم ولد سوٹا خان ڈومکی کو قتل کردیاگیا۔ 50 سالہ مرحوم ڈاکٹر لیبر کالونی کوئٹہ کے رہائشی تھے۔

سبی میں ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے عطا محمد نامی شخص کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔