سی پیک منصوبے پہ مامور فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

303
File Photo

کیچ کے علاقے شاہرگ میں سی پیک منصوبے کیحفاظت پر مامور فورسز پر حملہ ۔

تربت سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق کیچ کے علاقے شاہرگ میں سی پیک منصوبے کی حفاظت پہ مامور فورسز پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر چھوٹے بڑے پتھیاروں سے حملہ کیا ۔

نمائندے کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔

تاہم ابھی تک کسی بھی مسلح تنظیم نے ایک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔