سندھ کے شہر سکھر میں دھماکہ 4 افراد ہلاک 8 زخمی

600

سندھ میں سکھر کے مقام پر قائم روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سکھر میں قائم روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں پیش آیا جہاں پولیس کے اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار باردوی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران سیمنٹ فیکٹری میں 2000 کلو گرام بارودی مواد مال تھا، جسے تلف کیا جارہا تھا کہ وہ پھٹ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار، ایک رینجرز اہلکار جبکہ فیکٹری کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا اور 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 6 رینجرز اہلکار، فیکٹری کے جنرل مینجر اور بی ڈی ایس کے انچارج سلیم رضا بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، موقع پر موجود پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے زخمیوں میں متعدد سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔