بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ روشن افکار و خیالات کے مالک سمیر بلوچ اور دانش بلوچ کی ناگہانی موت بلوچ طلبا کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان هے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ، اوتهل زون کے صدر سہیم بلوچ، جنرل سیکرٹری عنایت صالح، قندیل بلوچ، الہی بخش بلوچ، اوتھل زون کے سینئر رہنما ثناء بلوچ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں لسبیلہ یونیورسٹی اوتهل میں زیر تعلیم طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سینئیر کارکن سمیر بلوچ اور اس کے بھائی خضدار یونیورسٹی کے زیر تعلیم طالب علم دانش بلوچ کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رنج و غم میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اور انہوں نے کہا کہ موت تمام عالم انسان پر برحق اور ایک اٹل حقیقت ہے جسے جٹهلایا نہیں جا سکتا. تا هم اس نو عمر میں اور روشن افکار و خیالات کے مالک طالب علم کی ناگہانی موت بلوچ طلبا کیلئے نقصان ہے. جو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے جدوجہد میں محو تهے. بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر انکے تمام جد و جہد و مثبت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے هیں اوراس غم میں ان کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔