سبی:لہڑی میں فورسز کاآپریشن،درجنوں گھرنزرآتش

288

سبی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق ⁠⁠⁠⁠⁠سبی کےعلاقےلہڑی میں پاکستانی فوج نے آپریشن کیا جس میں کئی افراد کی گرفتاری اور گھروں کو نزر آتش کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نمائندے نے علاقے کے لوگوں سے معلومات حاصل کیں جن کے مطابق لہڑی کے عام آبادی والے علاقوں میں فوج نے آپریشن کیا اور کئی لوگوں کو حراست کے بعد لاپتہ کر نے سمیت عورتوں اور بچوں پر تشدد اور گھروں سے قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد گھروں کو نزرآتش کر دیا۔

نمائندے نے بتایا کہ اہل علاقہ کے مطابق وہاں کی آبادی کو زبردستی ہجرت کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے، علاقے میں فوج نے نئے چیک پوسٹ قائم کرنا شروع کر دیا ہے اور لوگوں کے پانی اور راشن لینے پر بھی پابندی آئد کی گئی ہے۔

یہ کاروایاں تین دن سے جاری ہیں اور ابھی تک فوج علاقے میں موجود ہے جس کے باعث یہ معلوم نہیں کیا جاسکا ہے کہ اب تک کتنے لوگ لاپتہ ہوئے ہیں۔