رودبن میں فورسز کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

359

تمپ کے علاقے رودبن میں فورسز کی چیک پوسٹ رات گئے دیر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ ۔

تمپ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق رات گئے دیر رودبن میں قائم فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

نمائندے کے مطابق حملہ اتنا شدید تھا کہ دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔

تاہم ابھی کسی بھی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

واضح رہے کہ چند قبل تمپ ہی علاقے رودبن میں فورسز نے ایک گھر کو محاصرے میں لیکر وہاں موجود دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے بعد قتل کردیا ۔