دوبدو لڑائی میں فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا: بی ایل ایف

647

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح گیارہ بجے گوادر کے قریب تیراندسک کے مقام پر ہمارے سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ اُن کا سامنا پاکستانی فوج سے ہوا۔ پاکستانی فوج نے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی تو قابض فوج کے ساتھ دوبدو جھڑپ شروع ہوئی جس میں سرمچار گھیراؤ توڑنے میں کامیاب ہوکر بحفاظت نکل گئے ۔ تیس منٹ کی لڑائی میں قابض فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔