جبری گمشدہ افراد کا کیس اقوام متحدہ کے ادارےمیں اندراج کرنے کا طریقہ

523

لطیف جوہر بلوچ نے جبری گمشدہ افراد کا کیس اقوام متحدہ کے ادارےمیں اندراج کرنے کا طریقہ ویڈیو ویبسائٹ یو ٹیوب پر جاری کی ہے۔

لطیف جوہر بی ایس او آزاد کے سینٹرل کمیٹی کے سابقہ رکن ہیں، وه بی ایس او آزاد کے چئیرمین زاہد بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پینتالیس دن تک کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

لطیف جوہر بلوچ نے رواں سال جنیوا میں اقوام متحدہ کے زمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں، ان ملاقاتوں کا مقصد خالصتا بلوچستان سے جبری طور پر گمشدہ کئیے جانے والے بلوچوں کے متعلق تھی۔

لطیف جوہر نے ایجوکیشنل ویڈیو بنائی ہے جسکا دورانیہ تیس منٹ چالیس سیکنڈ ہے، جس میں وہ تفصیلی طور پر بتارہے ہیں کہ گمشدہ کئیے جانے والے لوگوں کا کیس اقوام ِ متحدہ میں کیسے اندراج ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی (WGEID) کا فارم کیسے درست طریقے سے پُر کیا جاتا ہے۔