تربت: گاڑی الٹنے سے 12 افراد زخمی

196

تربت کے قریب براتیوں کی گاڑی الٹنے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے ،

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو تربت سے پنجگور جانے والی بارتیوں کی گاڑی ۔میر ی کہن کے علاقے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں نظرجان،بہرام ،حلیمہ ،تاج بی بی ،سارہ ،زینب ،نیہا،میمونہ ،کلثوم،خدیجہ ،حاطرا اور مدینہ شامل ہیں

زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہیں جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ۔