تفصیلات کے مطابق ایف سی اور خفیہ اداروں نے کچھ روز قبل آبسر میں بی این ایم تربت ہنکین کے سابق صدر شہید امداد بجیر کی آبسر میں رہائش گاہ سے متصل ان کے پبلک لائبریری میں گھس کر کتابوں کو آگ لگا دیا۔
جلانے سے قبل فورسزلائبریری کے پھنکے ٹیبل کرسیاں اور کارپٹ اپنے ساتھ لے گئے ۔
یاد رہے کہ یہ لائبریری امداد بجیر کی شہادت کے بعد 2013 سے فورسز نے جبراً بند کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ امداد بجیر کو بی ایس او آزاد کے جنرل سیکرٹری رضاء جہانگیر کے ساتھ ایف سی نے ان کے گھر میں آپریشن کرکے 15 اگست 2013 کو شہید کردیا تھا۔