بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

142

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منگل کو سرمچاروں نے بسیمہ کے علاقے راغے کپر میں فوجی کیمپ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

 گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے تین ستمبر کو ایک ریاستی مخبر رزاق ولد دلمراد کو دشت تنک سے گرفتارکیا۔ تفتیش، پوچھ گچھ اور اقبال جرم کے بعد اُسے پانچ ستمبر کو دشت کلسرمیں موت کی سزا دیکر ہلاک کیا۔ وہ بی ایل ایف کے کمانڈر ملا رفیق کی شہادت میں براہ راست ملوث اور فوج کو اُس نے گھر تک پہنچانے میں کردار ادا کیا تھا۔

دشت میں بی ایل ایف کمانڈر چاکر جوش کی شہادت میں بھی یہی گروپ ملوث ہے۔ اُنہوں نے بل نگور کیمپ میں چاکر جوش کے بارے میں اطلاع فراہم کی۔ رزاق نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بھی دیئے ہیں، ہم ان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ بلوچ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم میں پاکستانی فوج کا ساتھ دینے سے گریز کریں، بصورت دیگر ہم انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوں گے۔