بلوچ مسلح تنظیم نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

262

بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے شاپکول میں میں قائم ایف سی کی چوکی پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا.

حملے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔