فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فری بلوچستان موومنٹ جرمنی کے شہر گوٹنگان میں چین کے خلاف30 ستمبر بروز ہفتہ چین کے قومی دن کےحوالے سے احتجاج کریگا
اس احتجاج کا مقصد چین کے بلوچستان میں نوآبادیاتی عزائم اور پاکستان اور چین کی بلوچستان کے ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی گھناءونی سازشوں کو دنیا کے سامنے عیاں کرنا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر گوادر اور سی پیک کو کامیاب کرنے کے لیے بلوچ نسل کشی کے مرتکب ہورہےہیں۔
فری بلوچستان موومنٹ تمام انسان دوست اور امن پسند لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فری بلوچستان موومنٹ کے احتجاج میں شرکت کریں تاکہ کمیونسٹ چین اور پاکستان جیسے مذہبی دہشت گرد ممالک کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوسکے۔۔