پنجگور سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد

381

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاشیں قتل کے بعد زمین میں گھاڑ دی گئی تھیں، لیویز ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر وہ خدابادان کے پہاڑی علاقے جونژ کے مقام پر پہنچے، جہاں انھیں زمین میں گھاڑی ہوئی لاش کا ایک ہاتھ باہر نکلا ہوا نظر آیا۔

کھدائی کے بعد وہاں سے دو مسخ شدہ پرانی لاشیں ملیں، جن کی صرف باقیات رہ گئی تھی۔ لاشوں کی شناخت کے لیئے انھیں سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ جائے وقوع سے کلاشنکوف کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔