بلوچ ریپبلکن آرمی نے گوادر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

697

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے گوادر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے آج گوادر میں ائیرپورٹ روڈ پر پی سی ہوٹل سے نکل کر آنے والے خفیہ اداروں کے اہکاروں کو اس وقت دستی بم حملے کا نشانہ بنایا جب وہ ایک بیکری کے قریب موجود تھے حملے میں آئی ایس آئی کا ایک افسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بالخصوص گودار میں چینی شراکت داری اور سرمایہ کاری کی مدد سے جاری سی پیک اور ذیلی پراجیکٹس بلوچ سرزمین پر قبضے کو مستحکم کرکے بلوچ قوم کو دائمی غلامی میں جھونکنے کی ناپاک سازش ہے جس کو بلوچ سرزمین کے پاسبان بلوچ نوجوان کسی صورت پایہ تکمیل تک پہنچنے نہیں دینگے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہیکہ ہم سی پیک میں حصہ لینے والے تمام چینی اور پاکستانی سرکاری اور غیرسرکاری کمپنیوں اور افراد کو بلوچ قومی دشمن سمجھتے ہیں اور ان کے خلاف تمام محازوں پر ان کو شکست پہنچانےتک جنگ جاری رہیگی۔