کیچ بالگتر میں فورسز کی بمباری سے ایک بچی جاں بحق

320

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹر کی بمباری سے ایک بچی جاں بحق، گزشتہ روز پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹر نے بالگتر کے علاقے کیل کور اور شینزادان میں شدید شیلنگ و بمباری کی جس سے سبیدہ بنت اللہ بخش نامی ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔

بلوچستان کے دوسرے کئی علاقوں کی طرح کیچ و بالگتر بھی ایسے علاقے ہیں جن میں آئے روز فورسز کی جانب سے آپریشن و گرفتاریاں و لوگوں کو لاپتہ کرنا، گھروں کو نزر آتش کرنا، خواتین و بچوں کو حراساں کرنے جیسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

عوامی حلقوں کے مطابق سول آبادی پر یہ تازہ آپریشنز 14 اگست پر بلوچ مزاحمت کاروں کے حملوں کے جواب میں کئے جا رہے ہیں۔