کوہلو میں پاکستانی فورسز پرحملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیے – بی ایل اے

216

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ایف سی اہلکاروں پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا، جب دو اہلکار اپنے چیک پوسٹ سے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر پانی لینے جا رہے تھے۔ دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

آزاد بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے مخماڑ کے قریب ٹلینگوخ کے مقام پر پاکستان ایف سی کے دو اہلکاروں کو گھات لگا کر حملے میں ہلاک کیا۔ دونوں اہلکار چیک پوسٹ کے قریب سے پانی لینے جارہے تھے۔ سرمچاروں نے ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گا۔