افغانستان کے دارالحکومت کی مسجد میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد مسجد کے اندر گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے 20 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کے وقت مسجد کے اندر نمازی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
#Kabul – Public Health Ministry says that more than 20 people were killed and over 35 others wounded in the mosque attack.
— TOLOnews (@TOLOnews) August 25, 2017
افغان سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف 5 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔