ڈیرہ بگٹی میں بچوں کی تعلیم کے حوالے آگاہی واک کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے آگاہی واک کا کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں بچوں اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔
نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق واک کا آغاز گرلز ہائی اسکول سے شروع ہوا اور مرکزی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔
ریلی سے اسااتذہ اور دیگر علاقائی و قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ سماج ہی تعمیر وترقی کی منازل طے کرکے کامیابی کی جانب جاسکتا ہے
جبکہ واک سے خطاب کرتے ہوئےٹاون کمیٹی کے چیئرمین گہرام بگٹی نے زور دیا کہ ضلع میں تعلیم کی فروغ کےلئے اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا