نوشکی: شوراوک میں بارودی سرنگ دھماکہ، دو عرب باشندے سمیت 8 افراد ہلاک

673

نوشکی کے قریب ڈیورنڈ لائن کی دوسری جانب بارودی سرنگ کا دھماکہ دو عرب باشندوں سمیت 8 افراد ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ نوشکی کے نامہ نگار کے مطابق نوشکی سے  ڈیورںڈ لائن کے قریبی علاقے شوراوک  میں ایک مذہبی شدت پسند گروپ کی بارودی سرنگ بنانے والے کمرے میں دھماکے سے دو عرب ، سات پنجابی اور افغان باشندہ ہلاک ہوا ہے ۔

نامہ نگار کے مطابق شوراوک میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جو دھماکہ ہوا ہے وہ لشکر طیبہ کے کیمپ میں ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ شوراوک میں مذہبی شدت پسندوں کے درجنوں کے حساب سے کیمپ موجود ہیں جہاں وہ خود کو منظم کرکے افغانستان میں حملے کرتے ہیں۔