نوشکی:منجرو سے آبادی کو نکلنے کیلئے فوج کی جانب سے پمفلٹ تقسیم

1026
Center
File Photo

نوشکی کے پہاڑی علاقوں میں آباد بلوچ عوام کو علاقے سے نکل جانے کیلئے پاکستانی فورسز کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کی گئی ہے۔

نوشکی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز نوشکی کے پہاڑی علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے بعد ایک اور بڑے آپریشن کی تیاری ہورہی ہے ، اور اسی بابت فورسز کی جانب سے منجرو اور اردگرد کے عام عوام کو علاقہ خالی کرنے کیلئے فورسز کی جانب سے پمفلٹ کی صورت میں پیغام دیا گیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کے عالم میں عام لوگ وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ان ہی علاقوں میں فضائی وزمینی آپریشن میں بھی بڑے پیمانے پر عام عوام کو نشانہ بنایا گیا ۔

فورسز کی جانب سے عام عوام کو نشانہ بنانے کے بعد دی بلوچستان پوسٹ کی جانب سے متاثرہ علاقے کی فوٹیج بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں پہ مزاحمت کاروں کے نام پہ بے گناہ لوگوں کے گھروں پہ شیلنگ کرکے جلایا گیا۔