مصر میں فوجی ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے اعلان کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شمالی سیناء صوبے میں سرحدی پٹی پر ایک مرکزی سُرنگ کے انکشاف کے بعد اُس کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو فور وہیل ڈرائیو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
الرفاعی نے فیس بک پر اپنے سرکاری صفحے پر مزید بتایا کہ یہ پیش رفت دہشت گرد سرگرمیوں کے انسداد اور شدت پسند عناصر کے تعاقب کے سلسلے میں مسلح افواج کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والی فورسز نے شمالی سیناء کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔