بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،دشت ،مند پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز آواران کے علاقے کنیچی آرمی کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،ہفتہ ہی کے روز مند سالم کوہ فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،اسی روز دشت ، جان محمد بازار میں قائم آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹ و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے ساتھ کئی کو زخمی کیا،جبکہ کیمپ کے اندر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
تازہ ترین
کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائیوں سمیت تین افراد لاپتہ
بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیے جانے...
مستونگ سے اغواء ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش مل گئی
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے چند روز پہلے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یوسف...
امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں، ’صدر پوتن سے بات چیت کا کوئی فائدہ...
امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان امریکی...
حکمت؛ ابدی روشنی – سفر خان بلوچ (آسگال)
حکمت؛ ابدی روشنی
تحریر: سفر خان بلوچ (آسگال)
دی بلوچستان پوسٹ
انسانی تاریخ کے ہر ادوار میں ایک بنیادی سوال اپنی تمام تر شدت کے ساتھ موجود...
مستونگ: تعمیراتی کمپنی کے 9 اہلکار اغواء، قلات میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام مسلح افراد تعمیراتی کمپنی کے 9 اہلکاروں کو اپنے ساتھ...