شاہرگ آپریشن، مزید پانچ مسخ شدہ لاشیں ہرنائی ہسپتال منتقل

375

دی بلوچستان پوسٹ نامہ نگار کے مطابق پاکستانی فورسز نے ہرنائی ہسپتال میں پانچ مسخ شدہ لاشیں منتقل کردیں ہیں ۔

ہسپتال ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق فورسز اپنی گاڈیوں میں پانچ مسخ شدہ لاشیں لاکر انہیں ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کردیا ہے۔

ان میں سے ایک لاش کی شناخت یار خان مری کی اہلیہ اور کمسن بچی کو آج شاہرگ آپریشن میں بمباری کے دوران مار دیا گیا تھا باقی لاشوں کے چہرے انتہائی مسخ کیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے انکی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔

یاد رہے کہ آج صبح سے ہی ہرنائی کے علاقے شاہرگ نشپا میں شدید ترین فوجی آپریشن جاری ہے۔ جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق پانچ خواتین و بچوں سمیت نو افراد کو جانبحق کیا گیا ہے ۔ جن کی تفصیلات دی بلوچستان پوسٹ جاری کرچکا ہے۔ اسکے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کو فورسز اغواءکرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

قوی امکان ظاھر کیا جارہا ہے کہ ہرنائی ہسپتال میں منتقل لاشیں انہیں افراد کی ہیں جنہیں فورسز اغواءکرکے لے گئے تھے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک فوجی آپریشن جاری ہے اور امکان ظاھر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔