سندھی سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی: سکھر و لاڑکانہ میں احتجاجی مظاہرے

276

سندھ میں سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف  سکھر اور لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پروگیسو کمیٹی کی جانب سے آج سکھر پریس کلب کے سامنے سیاسی کارکنوں کی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

مظاہرین نے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، اقوام متحدہ اور مہذب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سندھ میں سیاسی کارکنوں کی پہ در پہ گمشدگیوں کا نوٹس لیں اور حکومت پاکستان پہ دباو ڈالیں کہ وہ مسنگ پرنسز کو عدالتوں میں پیش کرئے یا ان کو بازیاب کریں

واضح رہیں کہ گذشتہ روز بھی کراچی پریس کلب کے سامنے سند پروگریسو کمیٹی نے سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا