جدہ میں زیر سمندر تکنیکی فالٹ ، پاکستان میں انٹرنیٹ متاثر

298

 زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ دور نہ کیا جاسکا ،پاکستان  بھر میں انٹرنیٹ سروس  متاثر ہے ، جنرل منیجر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کا کہنا ہے آج مسئلہ حل کرلیا جائے گا ۔ زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ برقرار ،پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہوسکی ۔

جنرل منیجر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن عمران جنجوعہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ بھارت سے فرانس جانیوالی 13 ہزار کلومیٹر زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں جدہ کے قریب تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس سے پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ۔

عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انجینِئرز فالٹ کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، امید ہے کہ آج مسئلہ حل کرلیا جائے گا ۔ سب میرین کیبل میں فالٹ کا آج دوسرا دن ہے ، انٹرنیٹ صارفین پریشانی کا شکار ہیں اور اس انتظار میں ہیں کب انٹرنیٹ کی سپیڈ تیز ہوگی ۔